پی سی بی کا چیف الیکشن کمشنر کون ؟

0
116

ہاٹ لائن نیوز : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انتخابات کے حوالے سے سینئر قانون دان شاہ خاور کو پی سی بی کا چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی منظوری کے بعد شاہ خاور کو پی سی بی کا چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ تقرری کا نوٹیفکیشن وزارت بین الصوبائی رابطہ نے بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی سی بی الیکشن کمشنر کی تقرری تین ماہ کے لیے کی گئی ہے۔ ایڈووکیٹ شاہ خاور پی سی بی بورڈ آف گورنرز الیکشن مکمل ہونے پر کرائیں گے اور انتخابی عمل کو شفاف بنائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کی تقرری کے لیے 4 فروری 2024 کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

Leave a reply