پی سی بی کااظہارتشویش

0
123

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) پی سی بی نے پاکستانی شائقین اور صحافیوں کیلیے بھارتی ویزوں میں تاخیر پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کسی بھی میگا ایونٹ کی کامیابی میں شائقین اور صحافیوں کا اہم کردار ہوتا ہے، ان کی موجودگی سے اسٹیڈیم کے ماحول میں گرم جوشی اور مقابلے کی بین الاقوامی قدر میں اضافہ ہوتا ہے۔ .

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے پر آئی سی سی کو بار بار یاد دلاتے رہے کہ میزبان بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاہدے کے تحت ویزوں کے اجرا میں سہولت فراہم کرے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے شائقین اور صحافیوں کے ویزے کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی سے ورلڈ کپ کی ویزا پالیسی پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پی سی بی نے آئی سی سی حکام سے معاملہ جلد حل کرنے کا کہا ہے۔

Leave a reply