ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس کو چیئرمین کا مشیر مقرر کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
چیئرمین پی سی بی اور سی او او کیساتھ وقار یونس بھی پریس کانفرنس کرینگے۔
پی سی بی کی جانب سے پریس کانفرنس کے لیے جاری کردہ ایڈوائزری میں وقار یونس کو چیئرمین کے مشیر کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔