33

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ 23-2022 کا اعلان کر دیا جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں مجموعی طور پر 33 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ کپتان سمیت 5 کھلاڑیوں کو ریڈ اور وائٹ بال دونوں فارمیٹ کے کنٹریکٹ مل گئے ہیں۔
10 کھلاڑیوں کو صرف ریڈ بال کنٹریکٹ دیا گیا ہے اور 11 کھلاڑیوں کو صرف وائٹ بال کنٹریکٹ ملا ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی والے 7 کھلاڑی ایمرجنگ کیٹگری کا حصہ ہیں جبکہ اظہر علی ریڈ بال کنٹریکٹ کی اے اور فواد عالم بی کٹیگری میں شامل ہیں۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹس میں 12 ماہ کی کارکردگی کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی ریڈ اینڈ وائٹ دونوں کی اے کیٹیگری میں شامل ہیں اور اکٹھے کنٹریکٹس سے چند کھلاڑیوں کو اہمیت نہیں دی جاتی۔ ریڈ اور وائٹ بال میں فارمیٹ کو ترجیح دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں