پی سی بی نے ایک بار پھر آئی سی سی کو خط لکھ دیا

0
94

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی شائقین کرکٹ کو بھارتی ویزے نہ ملنے پر پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی سے ورلڈ کپ کی ویزا پالیسی پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ صحافیوں اور شائقین کے ویزا کے معاملے پر تشویش ہے، پی سی بی نے آئی سی سی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملہ جلد حل کروایا جائے۔

خیال رہے کہ دو دن پہلے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق پاکستانی شائقین کرکٹ کو ویزے دینا بھی ان کا حق ہے،انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی سے جلد معاملہ اٹھائے گا۔

Leave a reply