ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے کپتانی چھوڑنے کی اندرونی کہانی ایک بار پھر سامنے آگئی، بابر اعظم نے صرف ون ڈے قیادت تک محدود ہونے کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈنے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے فیصلے سے ان کی پوری توجہ بیٹنگ پر مرکوز کرنے کی خواہش ظاہر ہوتی ہے۔بابر اعظم کےپاس ملک کو دینے کے لیے ابھی اور بھی بہت کچھ ہے۔