ہاٹ لائن نیوز : پی ایس ایل 9 میں ایک نیا سکینڈل سامنے آگیاہے۔
پی ایس ایل 9 کی میڈیا رائٹس کی نیلامی جسکی کی مالیت سات ارب پینتیس کروڑ روپے تھی جبکہ اسے غیر قانونی طور پر چھ ارب تیس کروڑ روپے میں نیلام کر دیا گیا ۔
ان بے ضابطگیوں کی بابت پی ٹی وی ورکر یونین کی طرف سے رانا انتظار حسین ایڈووکیٹ نے رٹ دائرکردی ، جس میں جسٹس شاہد بلال حسن صاحب کی عدالت سے چیرمین پی سی بی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں ۔