پی ایس ایل کاآغاز کب ہوگا؟

1
100

کراچی: ( ہاٹ لائن نیوز) پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا آغاز کب ہوگا؟ فرنچائزز اور بورڈ حکام 25 ستمبر کی میٹنگ میں فیصلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نئی مینجمنٹ کمیٹی کے تحت پی ایس ایل گورننگ کونسل کا پہلا اجلاس 25 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے ، بیشتر ٹیم اونرز ملک سے باہر ہیں اس لیے وہ ویڈیو لنک سے اجلاس میں شریک ہوں گے، ابھی تک نویں ایڈیشن کی تاریخوں کا فیصلہ نہیں ہوسکا، اگر آئندہ سال کے اوائل میں ملک میں عام انتخابات کا انعقاد ہوا تو لیگ کا انعقاد یو اے ای میں کروانے کی تجویز زیر غور ہے۔

پی ایس ایل ٹیموں کی خواہش ہے کہ جلد از جلد شیڈول کو فائنل کیا جائے۔ 25 ستمبر کو ہونے والی میٹنگ میں 8 ویں ایڈیشن کے اکاؤنٹس پر بھی بات ہو گی ، اس کے علاؤہ 9ویں ٹورنامنٹ کی فیس واجب الادا ہونے کی یاد دہانی بھی کرائی جائے گی۔

فرنچائز اونرز بورڈ کے سربراہ ذکا اشرف سے پہلی ملاقات کریں گے ، جس میں لیگ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ اور موجودہ فرنچائزز 10 ویں ایڈیشن تک ٹیموں کی تعداد بڑھانے کے حق میں نہیں ہیں ۔

1 comment

Leave a reply