پی ایس ایل میں تاریخ رقم

0
243

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی بار شائقین کرکٹ 3 بھائیوں کو ایک ہی ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے دیکھیں گے۔ ان تینوں میں سے ایک قومی کرکٹ ٹیم کے چہیتے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ہیں۔

گزشتہ روز لاہور میں پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے لیے پلیئر ڈرافٹنگ کی تقریب میں فرنچائزز نے اپنے اپنے سکواڈز کو حتمی شکل دی۔

اس ڈرافٹنگ کے دوران جہاں تمام فرنچائزز نے بڑے ناموں کا انتخاب کیا، وہیں اسلام آباد یونائیٹڈ جس نے پہلے ہی نسیم شاہ کو منتخب کیا تھا، نے ایک نئی تاریخ رقم کی۔

پی ایس ایل کی دو بار کی چیمپئن اسلام یونائیٹڈ نے فاسٹ باؤلر کے دو بھائی حنین شاہ اور عبید شاہ کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کر لیا۔

نسیم شاہ کے بھائی حنین نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ عبید شاہ دبئی میں ہونے والے ایشیا کپ میں انڈر 19 ٹیم کا حصہ ہیں۔

دونوں کھلاڑیوں کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایمرجنگ کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔

پاکستان کے علاوہ 22 ممالک کے کل 485 غیر ملکی کرکٹرز بھی پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے دستیاب ہیں جن میں سے 46 پلاٹینم اور 76 ڈائمنڈ کیٹیگری میں ہیں۔

Leave a reply