ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے نیو ٹاؤن میں پی آئی بی تھانے کی حدود میں 2 پولیس اہلکاروں نے غیر ملکی باورچی کو لوٹ لیا۔
ذرائع کے مطابق خیبر مسعود نامی متاثرہ شیف نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے پیسے لے کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایس ایس پی ایسٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اہلکاروں کو معطل کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی ایسٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او پی آئی بی نے ملزم اہلکاروں کو شناخت کرکے حراست میں لے لیا ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق غیر ملکی باورچی سے رقم بھتہ لی گئی ہے جس کی ابتدائی تفتیش میں تصدیق ہوگئی ہے۔