
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے وفاقی حکومت اور پی آئی اے کے وکیل کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی ۔
عدالت نے ہائیکورٹ کے پرائیویٹ تنازعات نہ سننے بارے آرڈیننس کی کاپی پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔
جسٹس راحیل کامران شیخ نے نبیل جاوید کاہلوں کی درخواست پر سماعت کی ۔
وزارت قانون،کیبنٹ ڈویژن اور پرائیوٹائزیشن کمیشن نے اپنا جواب جمع کروایا ۔
ددخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگران حکومت کو روز مرہ امور چلانے کا اختیار ہے،نگران حکومت پالیسی معاملات پر فیصلے نہیں کرسکتی،نگران حکومت نے قومی ادارے پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے ، پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بھی نگران حکومت نے اقدامات کرلئے، آئین کے مطابق نگران حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری کا اختیار نہیں،قومی اثاثے پی آئی اے کی نجکاری کی بجائے اصلاح کی جائے ۔
عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت نگران حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روکنے کا حکم دے اور پی آئی اے کی نجکاری کے اقدامات کالعدم قرار دے ۔