پی آئی اےکوکتنےارب کانقصان ؟

1
146

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) سال 2023 ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران پی آئی اے کے نقصانات 60 ارب 71 کروڑ روپے سے تجاوز کرگئے ہیں ۔

پی آئی اے کی سال 2023 ء کے پہلے 6 ماہ کی مالی رپورٹ کے مطابق رواں برس کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کے نقصانات 60 ارب 71 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر میں کمی کے باعث 27.45 ارب روپے کے نقصانات ہوئے ہیں ، سال 2023ء کے پہلے نصف میں فیول اور آئل کی مد میں 48.34 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں جب کہ فنانس کی لاگت 36.82 ارب روپے رہی ہے ۔

2023 کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کا مجموعی ریونیو 120 ارب 27 کروڑ روپے رہا۔

آپریشنل کاسٹ میں آئل اور فیول کی قیمت بڑھنے سے اخراجات میں41 فی صد اضافہ ہوا اور شرح سود بڑھنے کے سبب 20 فی صد اضافی ادائیگیاں کرنا پڑی۔

1 comment

Leave a reply