ہاٹ لائن: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر سکندر میندھرو انتقال کر گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما وسینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ نے کر دی، وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور امریکہ میں ان کا علاج چل رہا تھا، آئندہ ہفتے منگل تک سکندر میندھرو کی میت پاکستان لائی جائے گی۔