پیپلز پارٹی نے پارٹی رہنما کی رکنیت معطل کردی
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور سینئیر قانون دان لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے ۔
پیپلز پارٹی کے ترجمان نے لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کی تصدیق کردی ہے ۔
پی پی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نے سینئر قانون دان لطیف کھوسہ کی سی ای سی کی رکنیت بھی معطل کر دی ہے