پیپلزپارٹی کے خلاف ن لیگ کے کس سے رابطے ؟

0
136

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد کیلیے سیاسی جماعتوں نے آپس میں رابطے تیز کر لئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز، ایم کیو ایم ، جمعیت علماء اسلام اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے درمیان مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم، جے یو آئی اور جی ڈی اے کے وفود کی ملاقاتوں میں مختلف نکات پر اتفاق رائے بھی ہو چکا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں میں سندھ بھر میں پیپلزپارٹی کیخلاف مشترکہ امیدوار کھڑے کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے جب کہ ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کسی اتحاد کا حصہ نہيں بنے گی ۔

Leave a reply