پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہائیکورٹ میں چیلنج

1
127

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔

جوڈیشل ایکٹوزیم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، درخواست میں نگران وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔

درخواست میں کہا گیاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 26 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے کےلیے کوئی میکنزم نہیں ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیٹرولیم قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اقدام کو کالعدم قرار دے ۔

1 comment

  1. Annett 27 March, 2024 at 09:11 Reply

    I see You’re in reality a good webmaster. The site loading velocity is amazing.

    It seems that you’re doing any unique trick.
    Moreover, the contents are masterpiece. you have done a excellent activity in this topic!

    Similar here: sklep and
    also here: Tani sklep

Leave a reply