11

پیٹرول واپس 150 پر لاکر دکھائو عمران خان کا وزیراعظم شہباز شریف کو چیلنج

لیہ (ہاٹ لائن نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کے دور میں دنیا میں تیل کی قیمتیں اوپر جارہی تھیں لیکن انہوں نے لوگوں کو مہنگائی سے بچایا، شہباز شریف اگر واقعی خادم اعلیٰ ہیں تو آج ہی تیل کو واپس 150 روپے لیٹر پر لائیں۔ ضمنی انتخاب کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ ڈھائی سال تک آئی ایم ایف پروگرام میں تھےلیکن اس کے باوجود قیمتیں نہیں بڑھائیں، دنیا میں تیل کی قیمتیں اوپرجارہی تھیں لیکن انہوں نے نے لوگوں کو مہنگائی سے بچایا، ان کے دور میں پاکستان سب سے سستا ملک تھا، انہوں نے ڈیزل اور پٹرول کے ساتھ بجلی کی قیمت بھی پانچ روپے کم کی تھی۔ انہوں نے ہم نے نہ صرف قیمتیں نیچے رکھیں بلکہ ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس دی، نوجوانوں کو سستے قرضے دیے، سستے گھروں کی سکیم شروع کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں