مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیاں قطعی جھوٹ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، عوام اور میڈیا سے درخواست ہے کہ افواہوں پرکان نہ دھریں۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں، افواہیں پھیلانے سے اجتناب کریں۔
