پیٹرول اورڈیزل پرٹیکس میں کتنااضافہ

0
134

ہاٹ لائن نیوز: حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس بڑھا دیا ہے۔

دستاویز کے مطابق حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح 50 روپے سے بڑھا کر 55 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

پیٹرول پر لیوی کی شرح 60 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے جبکہ پیٹرول پر او ایم سی مارجن میں 47 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول پر مارجن 7.41 روپے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ڈیلر مارجن میں بھی 41 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول پر ڈیلر مارجن 8 روپے 23 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

Leave a reply