مزید پیٹرولیم مصنوعات پر قیمتیں بڑھائی جائیں گی، شاہ محمود قریشی 55

پیٹرولیم میں مزید مصنوعات پر قیمتیں بڑھائی جائیں گی، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 40 روپے مزید پیٹرولیم مصنوعات پر قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر موجودہ حکومت نے مقدمہ بنا کر خاص مہربانی کی ہے، مجھ پر چھ مقدمات حقائق کے برعکس درج کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھ پر سیاسی انتقام لینے کے لیے جھوٹے مقدمات بنائے گئے، قانون کا احترام ہمیشہ کیا اور آگے بھی کریں گے، تسادم نہ کبھی مقصد تھا اور نہ کبھی ہوگا، بیک ڈور مزاکرات کی بات درست نہیں، تردید کرتا ہوں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ترکی پاکستان کا آزمایا ہوا دوست ہے جس کی ہم قدر کرتے ہیں، ترکی نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی دو ٹوک حمایت کی، موجودہ حکومت کی جانب سے کی گئی مہنگائی کے خلاف مارچ کرنے نکلے تھے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو اسلام آباد میں مہنگائی کے خلاف مارچ کرنے نکلے تھے، موجودہ حکومت ناکام دکھائی دے رہی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاہدہ کیا ہے اس میں 40 روپے مزید پیٹرولیم مصنوعات پر قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں