پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان

0
157

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے دی۔

وزارت خزانہ نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کانوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 دنوں تک برقرار رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 267 روپے 34 پیسے پر برقرار ہے، ڈیزل کی قیمت بھی 276 روپے 21 پیسے پر برقرار رہے گی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 19 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپیہ گیارہ پیسے اضافے کی منظوری دی گئی۔

Leave a reply