پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے نئی تحریک کو جنم دے دیا

0
56

راولپنڈی: (ہاٹ لائن نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر راولپنڈی کے تاجروں نے روزگار بچاؤ تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے ۔

راولپنڈی آل پاکستان ریسٹورنٹ ایکشن کمیٹی کا مہنگائی پر شدید ردعمل سامنے آگیا ، تاجروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے خلاف اب تحریک چلائی جائے گی۔

تاجروں کے صدر چوہدری فاروق کا کہنا ہے کہ اب صرف احتجاج نہیں بلکہ احتجاجی تحریک کا آغاز ہو گا ، جس سے حکومت کو مہنگائی کنٹرول کرنا پڑے گی، ہم روزگار بچاؤ تحریک کا آج سے ہی اعلان کرتے ہیں۔

تاجر رہنما چوہدری فاروق نے کہا ہے کہ عوام سے روٹی کا نوالہ چھین لیا گیا ہے، پرانے و نئے حکمران سب عوام دشمن حکمران ہیں ۔

صدر ایکشن کمیٹی نے تاجر برادری اور عوام سے روزگار بچاؤ تحریک میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے ۔

Leave a reply