پینشن سے متعلق ترمیمی آرڈیننس جاری کردیاگیا

0
82

ہاٹ لائن نیوز : گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے آئین کے آرٹیکل 128 کی شق (01) کے تحت گورنمنٹ سرونٹ ترمیمی آرڈیننس جاری کیا۔

ترمیمی آرڈیننس میں سرکاری ملازمین کی پینشن سے متعلق شق میں ترمیم کی گئی ہے، آرڈیننس کے تحت کنٹری بیوشن پنشن سکیم کے تحت حکومت اور سرکاری ملازمین دونوں پنشن اکاؤنٹ میں حصہ ڈالیں گے۔

یہ رقم سرکاری ملازم کی ریٹائرمنٹ تک پنشن فنڈ میں لگائی جائے گی، ریٹائرمنٹ پر پنشن فنڈ میں جمع ہونے والی رقم کو سرکاری ملازم کی ماہانہ پنشن کی ادائیگی کے لیے دوبارہ لگایا جائے گا۔

متعین کنٹری بیوشن پنشن سکیم آرڈیننس کے نفاذ کی تاریخ کو یا اس کے بعد بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین پر لاگو ہوگی۔

Leave a reply