99

پیزا شاپ میں زیادتی سے بچنے کیلئے تیزاب پینے والی لڑکی کا مؤقف سامنے آگیا

رحیم یار خان کے پیزا شاپ میں مبینہ زیادتی سے بچنے کیلئے تیزاب پینے والی لڑکی کا مؤقف سامنے آگیا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق لڑکی نے مؤقف اپنایا ہے کہ جی ایم نے اسے بیسمنٹ میں بلایا جہاں اس کے ساتھی مرد اور خواتین موجود تھے۔
لڑکی نے بتایا کہ وہ ڈر کر بھاگی اور خود کو واش روم میں بند کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق لڑکی نے بتایا کہ مبینہ زیادتی سے بچنے کیلئے اس نے واش روم میں رکھا ہوا تیزاب پی لیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر آئی تھی کہ ایک لڑکی نے مبینہ زیادتی سے بچنے کیلئے تیزاب پی لیا ہے جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں