پٹرول کی قیمت میں اضافہ؛ وزیر خزانہ نےاچھی خبر سنادی 109

پٹرول کی قیمت میں اضافہ؛ وزیر خزانہ نےاچھی خبر سنادی

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کرنے پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا بیان سامنے آیا، کہا کہ پٹرول کی قیمت میں دو بار اضافہ کرنے کے بعد اقتصادی بحران سے نکل آئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹویٹر پر بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا معاشی ایمرجنسی نافذ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، پٹرول کی قیمت میں دو بار اضافہ کرنے کے بعد ہم اقتصادی بحران سے باہر نکل آئے ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آنے والے وقت میں مہنگائی پرقابو پانے کے لیے اقدامات کا اعلان کریں گے تا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس یا عوام کے پرائیویٹ لاکرز کو منجمد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ہم ایسا کوئی اقدام نہیں کریں گے، سوشل میڈیا پر اس حوالے سے آنے والی خبریں غلط اور جانب دارانہ حلقوں کی جانب سے پھیلائی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں