91

پویس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، اعلیٰ افسران تبدیل

ہا ٹ لائن:حکومت پنجاب نے 14ڈی آئی جیز کے تقرر و تبادلے کر دئیے۔افسران کی تبدیلی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔تفصیلات کےمطابق محمد وقاص نذیر ڈی آئی جی آپریشن پنجاب تعینات،ڈی آئی جی وی آئی پی سکیورٹی منیر احمد شیخ کو او ایس ڈی بنادیا گیا،فیصل علی راجہ ڈی آئی جی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ،کاشف مشتاق کانجو ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکیورمنٹ تعینات اور ڈی آئی جی ٹریفک شارق جمال کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنےکا حکم دیا گیا۔
ڈاکٹر معین مسعود ڈی آئی جی لاجسٹک،مقصود الحسن کوڈی آئی جی کرائم،اقبال ڈارا کمانڈنٹ پولیس انٹیلی جنس سکو ل،محمد احسن یونس ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی،سرفراز احمد فلکی کو ڈی آئی جی پٹرولنگ تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں