پولیو ٹیم پر حملہ، 2 پولیس اہلکار زخمی

0
75

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ ماریاں کی حدود میں پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہوگیا تاہم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی حملہ آور کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave a reply