پولیو ورکرز پر حملہ کیوں؟

0
115

شیخو پورہ : (ہاٹ لائن نیوز) شیخوپورہ میں شہری نے لیڈی پولیو ورکرز پر حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں پولیو ٹیم کے ارکان زخمی ہوگئے۔

لیڈیز ہیلتھ ورکر اور پولیو ٹیم کے انچارج پر تشدد کیا گیا ، جس کے بعد پولیو ورکرز نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے ۔

دوسری جانب آج خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق اس کیس کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

Leave a reply