پولیس کی نقل اتارنے والے دھر لیے گئے
سعودی عرب : (ہاٹ لائن نیوز) سعودی عرب میں پولیس نے اپنی نقل اتارنے والے 7 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار ہونے والے شہریوں نے مبینہ طور پر ایک ویڈیو بنائی تھی، جس میں وہ ایک اسٹور میں کھڑے ہو کر مزاحیہ انداز میں مقامی پولیس کی نقل اتار رہے تھے۔
حکام نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے کیونکہ یہ بات واضح ہے کہ اس طرح کا مواد بنانے کا مقصد صرف اور صرف سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنا ہے۔
حکام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گرفتار ہونے والے سات میں سے پانچ کا تعلق سعودی عرب سے ہے جبکہ باقی دونوں دیگر عرب نژاد ہیں۔
ملزمان کو گرفتاری کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ان کیخلاف قانونی کارروائی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔