ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں اعجاز چوہدری کے کاغذات نامزدگی میں تصدیق کنندہ اور تائید کنندہ کو ہراساں کرنے کے معاملہ پر تصدیق اور تائید کنندہ کو ہراساں کرنے سے روکنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی ۔
درخواست حورم علی نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ اعجاز چوہدری نے این اے 127 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ، اعجاز چوہدری کے تصدیق کنندہ اور تائید کنندہ کو پولیس ہراساں کررہی ہے ، اعجاز چوہدری کی 28 دسمبر کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہے
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت تصدیق کنندہ اور تائید کنندہ کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے ۔