
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں 7 ماہ سے اغوا ہونے والی لڑکی کی بازیابی کے لیے کیس کی سماعت ہوئی ۔
ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز نے 14 سالہ لڑکی کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کر دیا ۔
جسٹس فاروق حیدر کی ڈی پی او زاہد زمان کے اقدامات کی تعریف کی ۔
عدالت نے دائر درخواست نمٹا دی ۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے کچے کے علاقے سے بچی کو بازیاب کروایا ، بچی کو بااثرافراد نے 7 ماہ سے اغوا کر رکھا تھا ۔