پولیس وردی میں ڈاکو لوٹ مار کرکےفرار

0
190

ہاٹ لائن نیوز : پولیس وردی میں ڈاکوؤں نے طلائی زیورات، موبائل فون اور رقم لوٹ لی

کراچی کے علاقے گلشن معمار تھانے کی حدود میں پولیس وردی میں ملبوس ڈاکو 2 گھروں میں گھس کر طلائی زیورات، موبائل فون ، رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کی وردی میں ملبوس ملزمان پہلے فرید گوٹھ میں ایک گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو کمرے میں بند کر کے لوٹ مار کی۔

اس کے بعد ملزمان دیوار پھلانگ کر دوسرے گھر چلے گئے، یہاں بھی طلائی زیورات، قیمتی موبائل فون اور رقم چوری کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج اپنے ساتھ لے گئے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گھر کا صفایا کیا ، ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے ہمارا سامان اور رقم واپس کی جائے۔

ایس ایچ او گلشن آرکیٹیکٹ وقار قیصر کا کہنا ہے کہ وردی میں ملبوس گروہ وارداتیں کر رہا ہے، واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے، امید ہے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل گلشن معمار میں پولیس کی وردی میں ملبوس دو نجی گاڑیوں میں سوار سات سے زائد ملزمان ایک گھر سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

Leave a reply