پولیس وردی میں ملبوس ڈکیت ملزمان گرفتار

0
94

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس وردی میں ملبوس ڈکیت گینگ کے 4 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سفید رنگ کی کرولا میں سفر کر رہے تھے۔ پولیس نے کار کو گھیرے میں لے کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ ڈکیت گینگ کو مقابلے کے بعد قابو کر لیا گیا۔ پولیس نے روکا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا اور گاڑی کو گھیرے میں لے کر ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، جعلی پولیس کارڈ،تین گھڑیاں، پولیس کیپ، اے ٹی ایم کارڈ، بیلٹ اور نقدی برآمد ہوئی۔ دو ملزمان پولیس کی وردی میں تھے۔

Leave a reply