
ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں شریف آباد پولیس نے الکرم اسکوائر سے کتے کے قاتل کو گرفتار کرلیا، کتے کے قاتل قاسم الکرم اسکوائر پر کلینر کا کام کرنیوالے نے آوارہ کتےکو پارکنگ ایریا سےنیچےپھینک دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس کیس میں مزید دو افراد اسد اور طلعت کی تلاش کر رہے ہیں جنہوں نے کتے کو مارنے میں سہولت کاری کی تھی۔
پولیس کے مطابق جانوروں کو بچانے والوں نے الکرم اسکوائر پہنچ کر قاسم کو گرفتار کر لیا۔
اہل محلہ نے قاسم کو بچانے کی کوشش کی تو جانوروں کو بچانے والوں نے میئر کراچی کی دھمکیاں دیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتے نے تین سے چار بچوں کو کاٹ لیا ہے۔