پولیس نےدہشت گردوں کاحملہ ناکام بنادیا

0
94

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے وکی ون فائیو گنڈی چوک پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

ڈی پی او لکی مروت طارق حبیب کے مطابق 6 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کو بھگا دیا۔

ڈی پی او طارق حبیب کا کہنا تھا کہ حملے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

Leave a reply