پولیس ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری 20

پولیس ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری

آئی جی پنجاب راؤ سردارکا اسلامی تعلیمات میں دلچسپی رکھنے والے پولیس ملازمین کے بچوں کے لئے احسن اقدام،قرآن پاک حفظ کرنے والےبچوں کو1 ایک لاکھ کا خصوصی وظیفہ دیا جائے گا ۔پنجاب بھر سے فہرستیں طلب کر لی گئیں۔
مذہبی رجحان رکھنے والے پولیس ملازمین کے بچوں کےلئے اچھی خبر ہے،آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین قرآن پاک حفظ کرنے والے بچوں کو 1ایک لاکھ دینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب نے 1جنوری 2022سے پہلے قران پاک حفظ کرنے والوں کی فہرستیں طلب کرلیں۔
قرآن پاک حفظ کرنے والوں کے مدرسہ سے تصدیق شدہ سند،ملازم کی شناختی کارڈ کی کاپی لف کرکے ویلفئیربرانچ بھجوائی جائیں۔درخواستیں پولیس ملازمین،میڈیکل ان فٹ ریٹائرڈ ملازمین،معذور پولیس اہلکار اور شہدا کی بیوائیں بھی درخواستیں دے سکتی ہیں۔ملازمین کی آگاہی کےلئے تمام تھانوں اور لائنز میں نوٹس چسپاں کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ صوبہ بھر سے جلد درخواستیں موصول ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں