پولیس مقابلہ : 3 چور ہلاک، ساتھی خاتون گرفتار

0
118

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد کے تھانہ کشمیر چوک کے قریب پولیس مقابلے میں 3 کار چور مارے گئے۔

ذرائع کیمطابق اسلام آباد تھانہ سیکرٹریٹ کے کشمیر چوک کےقریب پولیس اور اہلکاروں کےدرمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 کار چور مارے گئے جب کہ ملزم کی خاتون ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کیمطابق 4 کار چوروں کا گروہ مری سے اسلام آباد میں داخل ہو رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کار چوروں نے پولیس پر فائرنگ کردی جب کہ مسروقہ گاڑی، اسلحہ اور متعدد نمبر پلیٹس برآمد کرلی گئی ہیں۔

ہلاک ہونیوالا ملزم الیاس اسلام آباد میں متعدد وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا، دیگر دو متوفی ملزمان کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

Leave a reply