پولیس خواتین ٹیچرز کو ہراساں کرنے لگی
بہاولپور: ( ہاٹ لائن نیوز) بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی میں ہراسگی اور منشیات انکوائری سے متعلق جوڈیشل ٹریبونل کی تحقیقات جاری ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشنل ٹربیونل نے یونیورسٹی اسکینڈل کی تحقیقات اور یونیورسٹی کے دیگر امور کی نگرانی کیلیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، اس کمیٹی میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آر پی او شامل ہیں۔
خواتین ٹیچرز نے ڈی پی او اور پولیس کی جانب سے ہراساں کئے جانے کا شکایت کی ہے ، خواتین اساتذہ کا کہنا ہے پولیس نے 2 روز قبل جوڈیشل ٹریبونل کا نام استعمال کر کے خواتین ٹیچر ہاسٹل میں موبائل چیک کئے تھے اور ٹیچرز کو حراساں بھی کیا تھا۔
جوڈیشل ٹریبونل نےاس حوالے سے ڈی پی او اور پولیس کو یونیورسٹی کے کسی بھی معاملے میں مداخلت کرنے سے روک دیا ہے ۔