ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں ایک بار پھر پولیس اہلکار ٹارگٹ کلرز کے نشانے پر آگئے ہیں۔ آج راشد منہاس روڈ پر ایک پولیس اہلکار کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔
فائرنگ کے بعد ملزم شہید اہلکار ملک شبیر احمد کا اسلحہ اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔
واضح رہے کہ کراچی میں یکم مئی سے ابتک 6 پولیس افسران و اہلکاروں کو نشانہ بنا کر شہید کیا جا چکاہے۔