پولیس اور ڈاکووں میں فائرنگ ، خاتون جاں بحق

0
93

ہاٹ لائن نیوز : شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ سے خاتون راہگیر جاں بحق ہوگئی۔

نیو کراچی میں اللہ والی چورنگی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 23 سالہ حمیدہ نامی خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس اہلکار عدیل پتافی پر فائرنگ کا الزام لگاتے ہوئے شوہر نے کہا کہ ہم بچے کو ڈاکٹر کو دکھا کر واپس آرہے تھے کہ دو لڑکے ہمارے سامنے بھاگے اور پولیس اہلکار نے ان پر فائرنگ کردی۔

خاتون کے شوہر نے کہا کہ میری بیوی کو پولیس افسر عدیل پتافی نے قتل کیا۔

Leave a reply