پولیس افسران کی عدالت پیشی

0
91

ہاٹ لائن نیوز : ڈی آئی جی آپریشن سمیت دیگر پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ،ڈی آئی جی عمران کشور عدالت میں پیش ہوئے ۔

پرویز الہی کی قانونی ٹیم نے کیس کو ملتوی کرنے کی استدعا کی ،

جونئیر وکیل کا کہنا تھا کہ سینیر کونسل موجود نہیں ہیں ، عدالت کیس کو ملتوی کردے جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست میں کئی وکلا ہیں، باقی وکلا کہاں ہیں؟ عدالت نے کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی

جسٹس سلطان تنویر نے قیصرہ الہی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ،عدالتی حکم کے باوجود افسران نے پرویز الہی کو گھر بحفاظت نہیں پہنچایا، عدالت پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ۔

Leave a reply