52

پوری کہانی یکسر تبدیل ، عدم اعتماد میں امریکہ کے ملوث ہونے کا الزام ، امریکہ نے بھی جواب دیدیا ، بڑی خبر

اسلام آباد (ہاٹ لائن نیوز ) پوری کہانی یکسر تبدیل ، عدم اعتماد میں امریکہ کے ملوث ہونے کا الزام ، امریکہ نے بھی جواب دیدیا ، بڑی خبر ۔۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد میں امریکاکے ملوث ہونےکے x الزامات میں صداقت نہیں۔ جیو کی طرف سے بھیجے گئے سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے بارے میں دھمکی آمیزخط میں صداقت نہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں جاری صورتحال کو مانیٹرکررہے ہیں، پاکستان کے آئینی عمل کی تکریم کرتے ہیں، پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو سپورٹ کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے خط لہرایا تھا اور کہا تھاکہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے۔ وزیراعظم کے دعوے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے خط سامنے لانے اور ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں