پورٹ قاسم کی تاریخ میں اہم کارنامہ

0
156

کراچی: (ہاٹ لائن نیوز) پورٹ قاسم کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 355 میٹر بڑا کارگوویسل جہازلنگر انداز ہو گیا ہے ۔

پورٹ قاسم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بندرگاہ پر کنٹینر ویسل شپ ڈی پی ورلڈ نجی کمپنی کے ٹرمینل پرلنگراندازہواہے ، ویسل کنٹینرز شپ سے سامان کی منتقلی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ملک بھرسےامپورٹرز کی ڈیلوری لےکر ویسل کنٹینرزشپ آج ہی کراچی پہنچا ہے۔ سنگاپورین لی ہاروی ویسل شپ سعودی عربکے شہر جدہ سے پورٹ قاسم پہنچا ہے ۔

انتظامیہ کے مطابق کنٹینر ویسل شپ سامان منتقلی کےبعدمزیدڈیلوری کے لیے کل انڈیا روانہ ہو جائے گا۔ کنٹینر ویسل شپ جہازجدہ سےکراچی 2 دن کا سفرطےکرکے پہنچا ہے۔

Leave a reply