پوجا بھٹ کس بات سےپریشان

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ بھی غزہ میں معصوم بچوں کی المناک موت پر غمزدہ ہیں۔
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر معروف فلسطینی شاعر خالد جمعہ کی ایک نظم شیئر کی ہے جس میں اسرائیلی بمباری کا نشانہ بننے والے غزہ کے بچوں کا ذکر ہے۔
نظم کے اسکرین شاٹ کے ساتھ اداکارہ اور فلمساز نے اپنی افسردگی ظاہر کرنے کے لیے ٹوٹے ہوئے دل کا ایموجی بھی شامل کیا ہے۔
غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 4 ہزار 880 بچوں سمیت 9 ہزار 770 فلسطینی شہید جب کہ 25 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔