ہاٹ لائن نیوز : پنجاب پنچائت کھال ایکٹ 2019 کے سیکشن 22کو کالعدم قرار دینے کےلئےدرخواست پرسماعت ہوئی ۔
عدالت نے حکومت پنجاب،سیکرٹری آبپاشی پنجاب کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔
درخواست گزار ظہیر عباس وغیرہ کےوکیل سرفراز احمد چیمہ نے دلائل دئیے
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت پنجاب نے کسی قانونی جواز کےبغیر پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینجز اتھارٹی کو ختم کردیا۔اس ایکت کےتحت نہری نظام کو کنٹرول کیاجاتاتھا۔نئے قانون کےسیکشن 22کولاگو کرکےپرانے ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کیاجاسکتاہے ، سیکشن بائیس کانفاذکرکے محکمہ آبپاشی نئے ملازمین بھرتی کرسکتاہے ، پیشہ ور، تجربہ کار،مہارت رکھنے والے سینئیرملازمین کی برطرفیاں آئین اور بنیادی حقوق سے متصادم ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجائت کھال ایکٹ کےسیکشن بائیس کو کالعدم قرار دے۔عدالت درخواست گزارمحکمہ آبپاشی کےکنٹریکٹ ملازمین کونوکریوں پرمستقل کرنے کاحکم دے۔