ہاٹ لائن نیوز : نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے پنشن کے 2 کھرب روپے کے واجبات کی ادائیگی کے لیے پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ای او بی آئی کے بجٹ کی منظوری دیتے ہوئے پنشن کے 2 کھرب روپے کے واجبات کی ادائیگی کے لیے طویل المدتی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اجلاس میں تاپی منصوبے کو قابل سرمایہ کاری اور مراعاتی پیکیج کے طور پر منظوری کے لیے پیش کیا گیا تاہم غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کے ایکٹ 2022 کے تحت تاپی منصوبے کی منظوری ملتوی کر دی گئی۔
ای سی سی کے مطابق فیصلے کے تحت تاپی منصوبے میں سرمایہ کاری کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔