
ہاٹ لائن نیوز : پنجاب ہیمون کیپیٹل انوسٹمنٹ پروگرام کی سیکورٹی سٹاف کی بولی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 1 جنوری کو جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے کیس کی سماعت کی۔
ویل وشر نامی درخواست گزار کمپنی نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب ہیمون کیپیٹل انوسٹمنٹ پروگرام نے سیکورٹی سٹاف کے لیے بولی کروائی۔
کمپنی نے بولی میں حصہ لیا۔ کمپنی نے بولی پاکستانی لیبر لاز کے مطابق لگائی ہے۔
وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ منظور شدہ بولی میں تنخواہ پاکستانی لیبر لاز کے مطابق کم ہے۔ منظور شدہ بولی کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ قانون کے مطابق ہماری لگائی گئی بولی کو منظور کیا جائے ۔
لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 1 جنوری کو جواب طلب کر لیا۔