پنجاب ہاوس سے متعلق اہم فیصلہ

0
38

کراچی: (ہاٹ لائن نیوز) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے پنجاب ہاؤس کراچی کی اپ گریڈیشن اور ریونیو جنریشن پلان کی منظوری دیدی گئی ہے۔

منصوبے کے تحت نجی ادارے اور کمپنیاں پنجاب ہاؤس کراچی میں مختلف تقریبات کر سکیں گے، جس کیلئے آن لائن بکنگ کی سہولت بھی موجود ہوگی۔ فرسٹ فلور اور گراؤنڈ کا کرایہ 3 لاکھ روپے ہوگا۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب ہاوس کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں ڈائننگ ہال، کمروں اور ڈارئنگ روم کا معائنہ کیا، فرسٹ فلور اور گراؤنڈ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور اَپ گریڈیشن کیلئے ضروری ہدایات بھی دیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر بھی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ہمراہ تھے۔

Leave a reply