پنجاب کے 4 اضلاع میں بازار بند ہونے کے اوقات کا نوٹیفکیشن

0
80

ہاٹ لائن نیوز : بڑھتی سموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد ، ملتان ڈویژن میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کیمطابق 11 نومبر سے کمرشل مارکیٹس اور آؤٹ ڈور سرگرمیاں بند رہیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہر قسم کے کھیلوں، نمائشوں ، تقریبات پر پابندی ہوگی جب کہ ریسٹورنٹس میں کھانے پر بھی پابندی ہوگی، مذہبی اجتماعات کو استثنیٰ ہوگا۔

اسکے علاوہ میڈیکل اسٹورز، پیٹرول پمپس ، گروسری اسٹورز کو استثنیٰ دیا جائے گا۔ یہ احکامات 11 نومبر سے 17 نومبر تک نافذ العمل ہوں گے۔

Leave a reply