پنجاب کے ٹرانسپورٹرز کو آج رات تک کی ڈیڈ لائن

0
97

ہاٹ لائن نیوز : نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا ٹاسک دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو آج رات تک کرایوں میں کمی کی ڈیڈ لائن دے دی۔

نگراں وزیراعلیٰ نے آج رات تک کرایہ ادا نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دے دیا۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے کرایوں میں کمی کی جائے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو منتقل کیا جائے۔

Leave a reply